آر پی آئی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف مظاہرہ کیا

تاثیر 29  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 29 اپریل:ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) کے کارکنوں نے پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف منگل کو گاندھی مجسمہ، حضرت گنج پر زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران ڈاون ود ٹیررزم ڈاون ود پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے آر پی آئی کے عہدیداروں نے ہندوستانی حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور اس حملے میں مارے گئے بے گناہ شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آر پی آئی کے ریاستی صدر پون بھائی گپتا کی ہدایت پر آر پی آئی لکھنؤ مہانگر اور مہیلا مورچہ نے کسمنڈہ میں ریاستی دفتر سے گاندھی مجسمہ تک پیدل مارچ کرکے احتجاج کیا۔
ریاستی نائب صدر ایل بی یادو نے کہا کہ یہ حملہ پورے ہندوستان کے امن اور اتحاد کو چیلنج کرنے والا عمل ہے۔ ایسے دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے دہشت گرد تنظیموں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو سخت پیغام دینا وقت کی ضرورت ہے۔ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بار دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ایسی کارروائی کی جائے کہ دہشت گردی ہمیشہ کے لیے سر نہیں اٹھا سکے۔