دہلی ہائی کورٹ میں نیلم آزاد کی ضمانت کی عرضی پر سماعت 7 مئی کو

تاثیر 29  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 اپریل: دہلی ہائی کورٹ پارلیمنٹ کی سیکوریٹی میں چوک کے کیس میں ملزم نیلم آزاد کی درخواست ضمانت پر 7 مئی کو سماعت کرے گی۔نیلم آزاد نے ٹرائل کورٹ کے ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔جسٹس سبرامنیم پرساد کی بنچ کے سامنے دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے آج کہا کہ اے ایس جی اس معاملے میں دلائل پیش کرنے والے ہیں لیکن وہ آج دستیاب نہیں ہیں، جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی عرضی پر 7 مئی کو سماعت کرنے کا حکم دیا۔ 13 ستمبر 2024 کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نیلم آزاد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 24 دسمبر 2024 اور 28 اپریل کو اس معاملے کے ایک اور ملزم منورنجن ڈی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 22 نومبر 2024 کو شریک ملزم مہیش کماوت کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔