تاثیر 6 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کئی گاؤں کے لوگ جائے وقوع پر بڑی تعداد میں پہنچے پولیس نے بھیڑ کو قابو کر معاملے کو پر سکون بنایا
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے راجو پنچایت کے رام پٹی مڈل اسکول کے قریب پرسادی شرما کے گھر کے دروازے پر کی مٹی پھٹنے کے بعد دھواں نکلنے کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا سوموار کی صبح اطلاع کے بعد سی او نیہا کماری و انچارج تھانہ صدر لکشمی گپتا ، پی ایس آئی داروغہ ویکرانت کمار نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اس دوران قرب و جوار کے لوگوں کی بھیڑ جائے وقوع پر لگی رہی زمین پھٹ کر آگ نکلنے کی جھوٹی افواہ سے طرح طرح کے چرچا دن بھر ہوتی رہی مقامی مکھیا نمائندے شہنواز بابر ، سابق سرپنچ، ایاز احمد گڈو ،سرپنچ لال بابو یادو ، انیل شرما ، رام ولاس یادو ، محمد شکیل ڈاکٹر منتظر احمد پیارے ، اظہار عالم منا متھلیش یادو کا کہنا تھا کہ گھر کے پیچھے رکھے گوبر کے ڈھیر میں اندر سے آگ لگی تھی جسکا دھواں پھٹے ہوئے زمین سے نکل رہا تھا جاۓ وقوع پر جا کر جب عوامی نمائندوں و مقامی لوگوں نے دیکھا تو سبھی حقیقت سے رو برو ہوئے پولیس جائے وقوع پر بھیڑ کو قابو کر معاملے کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کے نو تعمیر مکان کے دروازے میں مٹی کا نیا بھرات ہونے کی وجہ سے زمین کا زیادہ تر حصہ لگا تار نیچے کی جانب کھسک کر بیٹھ رہا ہے جسکی وجہ سے جگہ جگہ زمین پھٹ رہا ہے اِدھر گھر کے پیچھے گوبر کے ڈھیر میں اندر سے پہلے سے لگی آگ کی چنگاری کی وجہ سے دھواں زمین کے پھٹے ہوئے حصے سے نکلنے کی تصدیق کے بعد سبھی لوگوں کو حقیقت کی جانکاری ملی سی او نیہا کماری نے بتایا کے زمین پھٹنے و دھواں نکلنے کی وجہ سے مکان مالک طرح طرح کی افواہ پھیلانے لگے تھے