اکچھے ترتیہ پر تنشک اسٹور میں خاص آفر

تاثیر 26  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف 26 اپریل(محمد دانش)اکچھے ترتیہ پر بہار شریف شہر کے ایم جی روڈ، بھرائوپر مگھڑا مارکیٹ میں واقع تنشک شوروم میں صارفینوں کی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے ۔ اس بار اکچھے ترتیہ کو خاص بنانے کے لیے تنشک نے ایک زبردست آفر کا اعلان کیا ہے، یہ آفر 24 اپریل سے شروع ہو کر 30اپریل 2025 تک لاگو رہے گی۔ اس آفر میں ایس بی آئی کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کرنے والے صارفین کو 4000 روپے کا اضافی فوری رعایت مل رہی ہے۔ یہ آفر 000 80 روپے یا اس سے زیادہ کی خریداری پر لاگو ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارف کو ایک ہی کارڈ سے کم از کم 80,000 روپے سوائپ کرنے ہوں گے، تب ہی وہ اس فائدہ کا اہل ہو گا۔ یہ پیشکش سونے اور ہیرے کے زیورات پر ہے اور پیشگی بکنگ پر لاگو نہیں ہوگی۔یہ رعایت صرف زیورات کی خودرہ خریداری پر درست ہے۔ تنشک بہار شریف کے ا سٹور مینیجر نوشاد ملک نے کہا کہ اکچھے ترتیہ کے موقع پر زیورات کی خریداری کو مبارک سمجھا جاتا ہے۔ صارفین کے اس جذباتی یقین کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم ہر سال کچھ خاص پیشکشیں لاتے ہیں۔ اس بار ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ کے ساتھ 4000 روپے کی براہ راست چھوٹ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین اس آفر کا فائدہ اٹھانے کے لیے وقت پر شوروم پہنچیں کیونکہ یہ آفر صرف 30 اپریل تک ہے۔ لہٰذا، اگر آپ بھی اس اکچھے ترتیہ پر اچھی سرمایہ کاری کرنے اور خوبصورت زیورات خریدنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تو تنشک بہار شریف کی یہ پیشکش کسی سنہری خواب سے کم نہیں ہے۔ لہذا اس خصوصی موقع سے محروم نہ ہوں اور تنشک کی خریداریوں پر اپنے بل پر براہ راست 4000 روپے حاصل کریں۔