پہلگام پر من کی بات میں مضبوط پیغام، چمپارن ستیہ گرہ یاد کیا

تاثیر 27  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے اہل خانہ کو یقینی طور پر انصاف ملے گا اور حملے کے سازش کرنے والوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف 140 کروڑ ہندوستانیوں کی یکجہتی اس لڑائی میں سب سے بڑی طاقت ہے۔ من کی بات کے 121 ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نے کہا، “آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس حملے کے بعد، ہندوستان دہشت گردی کے خلاف ایک آواز میں کھڑا ہوا ہے۔” انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں نے بھی بھارت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ مودی نے دہشت گردانہ حملے کو جموں و کشمیر میں لوٹ رہے امن اور ترقی کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حامیوں کو کشمیر میں ہونے والی مثبت تبدیلیاں پسند نہیں تھیں، اس لیے یہ بزدلانہ سازش رچی گئی۔ تاریخ سے تحریک لیتے ہوئے وزیر اعظم نے ‘ چمپارن ستیہ گرہ’ کی کہانی شیئر کی، جو مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر راجندر پرساد کی قیادت میں کسانوں کے حقوق کے لیے ایک تاریخی جدوجہد تھی۔ انہوں نے نوجوانوں سے ‘چمپارن میں ستیہ گرہ’ کتاب پڑھنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 1917 کے دو مہینوں اپریل اور مئی میں ملک میں آزادی کی انوکھی جنگ لڑی جا رہی تھی۔ انگریزوں کے مظالم اپنے عروج پر تھے۔ غریبوں، محروموں اور کسانوں کا استحصال غیر انسانی حدوں کو عبور کر چکا تھا۔ یہ انگریز کسانوں کو بہار کی زرخیز زمین پر نیل کی کاشت کرنے پر مجبور کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے ‘Sachet ایپ’ کے ذریعے قدرتی آفات کے دوران چوکسی بڑھانے کے اقدام کے بارے میں بھی معلومات شیئر کیں۔ یہ ایپلیکیشن سیلاب، زلزلہ، طوفان وغیرہ جیسی آفات کے وقت لوگوں کو الرٹ بھیجتی ہے۔