الحراشریف کالونی کے طلبہ وطالبات نے انٹر نیشنل میتھ اولمپیاڈ میں انعام حاصل کیا

تاثیر 11  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،11 ؍ اپریل(پریس ریلیز) الحرا پبلک اسکول، شریف کالونی میں آج انٹرنیشنل میتھ اولمپیاڈ میں اپنے اپنے درجوں میں اوّل آنے والے طلبہ وطالبات کو میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ انٹرنیشنل میتھ اولمپیاڈ میں اسکول کے درجہ سوم سے درجہ ہشتم تک کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تھا، جس میں اپنے اپنے درجوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کی آج اسکول اسمبلی میں میڈل دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ مستبشرہ اقبال، ہبا فردوس،فائقہ پروین،عظمیٰ احسان، نبیل محمود درجہ سوم۔عافیہ نورین صدیقی،صالحہ جاوید، امامہ عبید، آصف اقبال درجہ چہارم۔ صائمہ نعیم، انعم سجاد، فہد کمال، درجہ پنجم۔محمد یوسف اقبال، عدنان رضا، عدنان شہزاد درجہ ششم۔ شازفہ ناز،علیزہ فاطمہ، محمد شایان درجہ ہفتم۔ مہرین تسمیہ ملک، شفا احمد، عادل اختر، ارحم شیخ درجہ ہشتم کے طلبہ وطالبات نے اپنے اپنے کلاس میں پہلی پوزیشن کا میڈل ڈاکٹر محمد فہیم الدین اور اسکول کے سینئر استاذ مولانا فضل کریم قاسمی، انظار احمد صادق اور محمددلشاد صاحبان کے ہاتھوں حاصل کیا۔ اس موقع پر اسکول کے ڈائرکٹر محمد انور نے بچوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی کارکردگی پیش کرنے کے لیے غیر معمولی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کو اسکول میں بہتر کارکردگی کے علاوہ اسکول سے باہر ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانوں میں بھی شرکت کرنی چاہیے۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ الحراء شریف کالونی کے طلبہ وطالبات نے نہ صرف ایسے مقابلہ جاتی امتحانوں میں شرکت کی ہے بلکہ ان میں نمایاں مقام حاصل کرکے اسکول کا نام بھی روشن کیا ہے۔ آئندہ بھی مختلف قسم کے اولمپیاڈ اور کمپٹیشن ہوں گے جن میں طلبہ وطالبات ضرور شرکت کریں۔ جناب ڈائرکٹر محمد انور نے میڈل اور سند حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اسکول کی پرنسپل شاذیہ عالم ، ایڈمنسٹریٹر محمد اکرام اﷲ ، سرفراز عالم ودیگر اساتذہ نے کامیاب بچوں کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کی اور کامیاب مستقبل کی دعائیں دیں۔