تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 12 اپریل َ:سنی دیول کی فلم ’جاٹ‘ کافی عرصے سے سرخیوں میںچھائی ہوئی تھی۔ شائقین اس فلم کو لے کر بہت پرجوش تھے۔ جب یہ 10 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تو تھیٹر کے باہر جشن کا سماں تھا۔ بعض مقامات پر لوگ ٹریکٹر ٹرالیوں میں فلم دیکھنے پہنچے تو بعض مقامات پر تماشائی ڈھول کی دھن پر رقص کرتے نظر آئے۔ سنی دیول کے مداحوں نے فلم کی شروعات کو تہوار کی طرح منایا۔ تاہم، فلم کے پہلے دن کا کلیکشن توقعات پر پورا نہیں اتر سکا اور اس کے نتیجے میں باکس آفس پر تھوڑی مایوسی ہوئی۔
اب دوسرے دن کی کمائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں جس سے واضح ہے کہ فلم کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ آنے والے ہفتے کے آخر میں فلم کی کمائی میں اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر شمالی پٹی میں جہاں سنی دیول کی گرفت بہت مضبوط سمجھی جاتی ہے۔