ردھیما کپور بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی، کپل شرما اور نیتو کپور کے ساتھ نظر آئیں گی

تاثیر 12  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 12 اپریل :کپور خاندان کے گلیمر اور بالی ووڈ کی ہلچلوں سے ہمیشہ تھوڑی دور رہنے والی ردھیما کپور اب لائم لائٹ کی طرف قدم بڑھاتی نظر آ رہی ہیں۔ ستاروں سے بھرے اس نامور خاندان میں پیدا ہونے والی ردھیما کا مزاج بھلے ہی کچھ مختلف رہا ہو لیکن اب خبر ہے کہ وہ بھی بالی ووڈ میں اپنی اننگز کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے اندر بھی آہستہ آہستہ اداکاری کا جذبہ بیدار ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ردھیما جلد ہی کسی پروجیکٹ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر سکتی ہیں۔ اگرچہ اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن اس خبر نے ان کے مداحوں میں تجسس ضرور بڑھا دیا ہے۔