تاثیر 2 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 02 اپریل: ایم پی سواتی مالیوال نے آج عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال پر سخت تنقید کی۔ خاص بات یہ ہے کہ مالیوال آپ کی راجیہ سبھا ممبر ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر کیجریوال کو گھیرا اور کہا کہ انہیں لوگوں کی زندگیوں سے جوا نہیں کھیلنا چاہئے۔ پنجاب کو سستے اور ذاتی فائدے کے لیے استعمال نہ کریں۔
سواتی مالیوال نے کہا کہ کیجریوال کو سرکاری ہیلی کاپٹر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ان کو لے جانے کے لیے چارٹر طیارہ موجود ہے۔ چنڈی گڑھ میں ان کے قریبی لوگوں کے لیے ایک بنگلے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ سواتی مالیوال نے پنجاب کے اہم اپوزیشن رہنماؤں کی سکیورٹی ہٹائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘پنجاب کے سپر چیف منسٹر’ کیجریوال کی سیاست کی اپنی حد ہوتی ہے۔ پنجاب میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیر اخلاقی، غیر جمہوری اور خطرناک ہے۔