تاثیر 2 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 2 اپریل :سلمان خان کی فلم ‘ سکندر’ گزشتہ کچھ دنوں سے موضوع بحث ہے۔ فلم نے پہلے دو دنوں میں باکس آفس پر اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔ اب ‘سکندر’ کے تیسرے دن کی کمائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔
سلمان خان کی ‘سکندر’ نے اپنے افتتاحی دن یعنی 30 مارچ کو مجموعی طور پر 26 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس کے علاوہ سلمان کی فلم نے پیر کے امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی۔ فلم نے دوسرے دن کل 29 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ تاہم تیسرے دن یعنی منگل کو فلم کی کمائی میں 32.76 فیصد کی زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔ سنیلک رپورٹ کے مطابق بھائی جان کی فلم نے تیسرے دن صرف 19.5 کروڑ روپے کا ہی بزنس کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ‘سکندر’ کا پہلے 3 دن کا کلیکشن 74.5 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔