تاثیر 16 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اسٹاک ہوم، 16 اپریل،:روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے یورپی ممالک نے روس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ سویڈن نے اس کا آغاز کر دیا ہے۔ سویڈن نے یوکرین پر حالیہ میزائل حملے پر روسی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔
سویڈن کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق انسانی اور سماجی انفراسٹرکچر کی حفاظت کرنا روس کا فرض اور ذمہ داری ہے۔ اس معاملے میں سویڈن نے روسی سفیر سے اپنے ملک کا موقف واضح کرنے کو بھی کہا ہے۔ سفیر کو اس انداز میں طلب کرنا ظاہر کرتا ہے کہ سویڈن یوکرین پر حملوں پر روس سے سخت ناراض ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کو روس نے یوکرین کے شہر سومی پر میزائل سے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 35 افراد ہلاک ہوئے تھے۔