تاثیر 27 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف (محمد دانش)جمعیت علماء ہند نالندہ کے محمد شاکر قاسمی نے بتایا کہ مورخہ 22اپریل کوجموں کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کے ذریعہ؛ دہشت گردانہ؛ بزدلانہ حملے میں 28 معصوم افراد کے ہلاک ہونے اور 20 افراد کے زخمی ہونے کے واقعات نے تمام ہندوستانیوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اس دردناک سانحے کی جمعیت علماء ہند نالندہ سخت لفظوں میں مذمت کرتی ہے اور مقتولین کے متاثرہ خاندان سے یکجہتی اور اظہار ہمدری کا مظاہرہ کرتی ہے اور متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے یہ حملہ 140 کڑور بھارتیوں پر حملہ ہے اس کی سخت مذمت کی جاتی ہے اور بھارت سرکار سے متاثرین کے ساتھ انصاف کئے جانے کا اور قصور واروں کو عبرتناک سزا دیئے جانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اظہار ہمدردی ویکجہتی کیلئے 27 اپریل سنہ 2025 بروز اتوار بوقت بعد نماز ظہر بمقام شاہی مسجد مرار پور زیر صدارت ڈاکٹر سرفراز عالم نائب صدر جمعیت علماء ہند نالندہ ایک نشست منعقد کی گئی اور درج ذیل ایجنڈے پر غور وخوض کیا گیا نمبر 1 گذشتہ میٹینگ کی خواندگی نمبر 2 جموں کشمیر کے پہلگام میں معصوم سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں کئی معصوم سیاحوں کی درد ناک موت واقع ہو جانے پر پر امن کینڈل جلوس نکالنے کے سلسلے میں غور وخوض ہوا، اتفاق رائے سے طے پایا کہ؛ پر امن کینڈل مارچ بتاریخ 29اپریل سنہ 2025بروز منگل بوقت 7 بجے شام بمقام شاہی مسجدمرار پور کے باہری احاطے سے ہاسپیٹل چوراہا نزد شرم کلیان میدان تک نکالا جائے اور پہلگام حادثے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی وہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا جائے۔ کینڈل مارچ کیلئے انتظامیہ کو اطلاع دے دی جائے، نیز کینڈل مارچ میں شرکت کیلئے ائمہ مساجد سے بطور خاص اپیل کی جائے کہ پنجوقتہ نماز کے بعد سنجیدہ افراد کو کینڈل مارچ میں شرکت کی اپیل منجانب جمعیت علماء نالندہ کر دیں میٹینگ میں ڈاکٹر سرفراز عالم؛مولانا شہاب الدین امام وخطیب شاہی مسجد مرار پور؛محمد انصار رضوی؛؛ محمد توصیف؛ مسرور ملک؛ محمد فیض، محمد ذیشان اختر، محمد شاکر وغیرہ موجود تھے۔