تاثیر 24 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ساگر، 24 اپریل :مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے گڑھا کوٹہ تھانہ علاقے میں بدھ-جمعرات کی درمیانی شب ایک تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ اس حادثے میں کار میں سوار دو نوجوانوں کی موت ہو گئی، جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ دوسری کار سڑک سے اتر گئی تاہم اس میں سوار افراد بال بال بچ گئے۔گڑھاکوٹہ پولیس اسٹیشن انچارج رجنی کانت دوبے نے بتایا کہ یہ حادثہ ساگر-گڑھاکوٹہ روڈ پر رات تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک (نمبر ایم پی -21, زیڈ ای 0771) کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک اور کار بھی ٹکرا گئی۔
حادثے میں بھوپال کے کروند ساکن خیبر علی (35) ولد غلام علی اور سمیر (20) ولد سلیم علی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ کار میں سوار زبیر علی اور تکبیر علی شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ مرنے والے اور زخمی پریاگ راج سے بھوپال واپس آ رہے تھے۔

