تاثیر 14 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،14اپریل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ یوکرین کے شہر سومی پر روسی حملہ جس میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہوئے، “خوفناک” تھا۔ٹرمپ نے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے ایئر فورس ون طیارے میں موجود صحافیوں کو بتایا، “میرے خیال میں یہ خوفناک تھا۔ اور مجھے بتایا گیا کہ انہوں نے غلطی کی۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ خوفناک تھا۔ میرے خیال میں پوری جنگ ایک خوفناک چیز ہے۔جب سوال کیا گیا کہ “غلطی” سے ان کا کیا مطلب تھا تو ٹرمپ نے کہا کہ “انہوں نے غلطی کی ہے۔ آپ ان ہی سے پوچھیں” – یہ بتائے بغیر کہ اس سے ان کا اشارہ کس شخص یا چیز کی طرف تھا۔امریکی رہنما کی قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) نے اتوار کے اوائل میں روسی حملے کو “اس بات کی ایک واضح اور مضبوط یاد دہانی قرار دیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ خوفناک جنگ ختم کرنے کی کوشش ایک اہم وقت پر کیوں سامنے آئی ہے۔نہ ہی ٹرمپ اور نہ ہی وائٹ ہاؤس نے ماسکو کو حملے کا مرتکب قرار دیا حالانکہ اس سے قبل سکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے “سومی پر خوفناک روسی میزائل حملے کے مت ’ثرین‘ کے لیے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔