لبنان کو ورلڈ بنک نے معاشی مسائل کے حل کیلئے 250 ملین ڈالر دے دیے

تاثیر 25  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیروت،25اپریل:اسرائیلی تباہی سے دوچار ہونے والے اور معاشی مشکلات سے دوچار لبنان کے عالمی بنک نے 250 ملین ڈالر کا قرضہ دیا ہے۔ تاکہ لبنان اپنی معاشی مشکلات کو کسی قدر کنٹرول کر سکے۔اسرائیل کی پچھلے سال ہونے والی بدترین بمباری کے نتیجے میں لبنان کو اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ یہ نقصان انفراسٹرکچر کے حوالے سے بھی اہم رہا اور اس میں شہریوں کا نجی نقصان بھی شامل تھا۔ورلڈ بنک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے لبنان کو 11 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ جس کے نتیجے میں تعمیر نو اور بحالی کا کام ممکن ہو سکے گا۔
یاد رہے نومبر 2024 سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے بعد نئی حکومت کا قیام ممکن ہو چکا ہے اور عالمی طاقتوں کے ساتھ ساتھ مالیاتی ادارے بھی لبنان کی معاشی دیکھ بھال کا کچھ ذمہ لے رہے ہیں۔اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ورلڈ بنک نے لبنان کے لیے 400 ملین ڈالر کی رقم کی منظوری دی تھی۔