دو بسوں کے درمیان تصادم میں 26 مسافر زخمی، ہیلٹ اسپتال ریفر

تاثیر 27 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کانپور، 27 مئی: ارول تھانہ علاقے میں واقع آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر آج صبح دو بسوں کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ حادثے میں 25 سے 30 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سی ایچ سی بلہور پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 26 زخمیوں کو ہیلٹ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ کرین کی مدد سے دونوں تباہ شدہ بسوں کا ملبہ ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی۔
یہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دہلی کے کشمیری گیٹ سے گونڈا جانے والی ایک سلیپر بس آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ارول پر پہنچی ہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی بس نے آگے جا رہی بس کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے وقت تمام مسافر سو رہے تھے۔ جب تک مسافر کچھ سمجھ پاتے بس الٹ گئی اور چاروں طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر تقریباً دو کلومیٹر طویل جام لگ گیا۔