تاثیر 27 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
احمد آباد، 27 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج یعنی منگل کو وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوسرے دن گاندھی نگر میں ایک عظیم الشان روڈ شو کا انعقاد کیا۔ وزیر اعظم نے آرکائیوز آفس سے مہاتما مندر تک تقریباً 2.5 کلومیٹر کا روڈ شو کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور مرکزی وزیر سی آر پاٹل بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
روڈ شو کے دوران سڑک کے دونوں طرف ہزاروں لوگ جمع تھے جنہوں نے ہاتھوں میں آپریشن سندور کے بینرز اور ترنگا اٹھا رکھے تھے۔ لوگ سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر ‘مودی-مودی’ اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ وزیراعظم نے اپنی گاڑی سے ہاتھ ہلا کر لوگوں کا مبارکباد بھی قبول کیا۔
گاندھی نگر میں وزیر اعظم کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ لوگ موسیقی اور روایتی لباس کے درمیان وزیر اعظم کی ایک جھلک کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے۔ روایتی لوک رقص اور حب الوطنی پر مبنی گانوں نے روڈ شو کی رونق بڑھا دی۔ جو بھی ہم سے ٹکرائے گا وہ چور چور ہو جائے گا… اس طرح کے گانے لوگوں کو جوش و خروش سے بھر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کھلی جیپ میں عوام کا استقبال کیا۔