جون کے پہلے ہفتے سے 15 اگست تک تمام اسکیمیں کام کرنا شروع کردیں گی: سمراٹ چودھری

تاثیر 21 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 21 مئی: نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتہ سے 15 اگست تک پرگتی یاترا کے دوران وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے اعلان کردہ تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے کی لاگت کی تمام 430 اسکیموں پر کام شروع ہو جائے گا تاکہ تمام اسکیمیں وقت پر مکمل ہو سکیں۔
نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے بدھ کے روزاعلانات سے متعلق اسکیموں کی پیشرفت پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔ ا?ج چیف سکریٹریٹ کے کانفرنس روم میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور اسکیموں کو نافذ کرنے سے متعلقہ محکموں کے سکریٹریوں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں انہوں نے کام کے ا?غاز میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات دیں۔
تمام ڈویڑنل کمشنراور تمام ضلع مجسٹریٹ نے وی سی کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پرگتی یاترا سے متعلق اسکیموں کی محکمہ وار تازہ ترین صورتحال پیش کی۔
چودھری نے کہا کہ تمام اہم اسکیموں کے ٹینڈر کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ کئی اسکیموں کے ورک ا?رڈر بھی جاری ہو چکے ہیں۔ بعض اسکیموں میں زمین کے حصول کی وجہ سے ٹینڈر جاری ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ پرگتی یاترا سے متعلق اسکیموں کے نفاذ میں اراضی کے حصول کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے۔