تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن، 08 مئی: امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ 24 گھنٹوں میں رک سکتی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی پر بھی اس کی نظر ہے۔ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ چین پر عائد ٹیرف واپس نہیں لیا جائے گا۔ اس دوران برطانیہ کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ ممکن ہے۔
اے بی سی نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اوول آفس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ان مسائل پر کھل کر بات کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین پر محصولات واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ صدر نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اور حماس کے لیے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کی تجویز کے حوالے سے اچھی خبر اگلے 24 گھنٹوں میں آ سکتی ہے۔