تاثیر 21 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمد دانش)ہلسہ کے پنچان محلہ واقع جامعۃ الشرف پبلک اسکول میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کی شروعات مہمان خصوصی کے استقبال کے ساتھ کی گئی۔اسکول کے ڈائریکٹر محمد مامون الرشید رحمانی نے مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ اور مومینٹو دیکر استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما جمیعت المومنین کے صدر محمد محفوظ عالم، سکریٹر حافظ انجینئر شاہد انجم اور ڈاکٹر نیاز احمد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران میٹرک امتحان میں نمایا نمبرات حاصل کرنے والے طالب علموں کو اعزاز سے نوازہ گیا۔ وہیں اسکول میں بہتر نمبرات حاصل کرنے والے بچوں کو بھی اعزاز بخشا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی حافظ انجینئر شاہد انجم نے کہا کہ مذکورہ اسکول میں نہ صرف انگریزی، ہندی کی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ بچوں کو حفظ بھی کرایا جا تا ہے۔ وہیں حفظ قرآن مکمل کر چکے طالب علموں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپل نرگس شہلا، وائس پرنسپل نازیہ شہلا، مسلم انتظامیہ کمیٹی کے سکریٹری محمد ہمایوں رشید انصاری، محمد قیصر، محمد اسلام، حاجی غلام خواجہ، محمد شکیل، طارق انور، عدنان شمس، محمد اعجاز سمیت کثیر تعد اد میں لوگ موجود تھے