تاثیر 21 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمد دانش)سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کا بہارشریف بائی پاس میں راجد لیڈران نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ مسٹر یادو منگل کی دیر شام نوادہ ضلع میں شہید منیش کمار کے گائوں گئے تھے۔ اور وہاں سے پٹنہ لوٹنے کے دوران پیٹھنا گائوں واقع ٹول پلازہ کے پاس کثیر تعداد میں موجود راجد لیڈران نے گلدستہ اور ہار پہنا کر مسٹر یادو کا استقبال کیا۔ راجد کارکنانوں کی رہنمائی راجد خاتون لیڈر ڈاکٹر عائشہ فاطمہ کر رہی تھیں۔ اس موقع پر محترمہ فاطمہ نے کہا کہ دن کا اجالہ ہو یا رات کا اندھیرا ہمارے لیڈر تیجسوی یادو دن رات عوامی خدمات میں مصروف رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست کے عوام مسٹر تیجسوی یادو کو وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز کرنے کے لئے بے قرار نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جوان، بوڑھے با الخصوص خواتین حضرات تیجسوی یادو کے کار کردگی سے جوش خروش میں نظر آرہے ہیں۔ اور آئندہ انتخاب میں انڈیا اتحاد کی سرکار بننا طئے مانا جارہا ہے۔ اس موقع پر سماجی رہنما و راجد لیڈر یاسر امام، ٹپ ٹپ ملک، پریم گوپ، سابق وارڈ کونسلر پپو خان، ونود یادو، جام کھوری یادو، منگل یادو، دھرمیندر یادو، ٹن ٹن پرساد، منوج یادو سمیت سینکڑوں کی تعدا د میں لوگ موجود تھے۔