تاثیر 6 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ، 06مئی:حقوق اطفال کے لئے کام کرنے والے مشہور ومعروف وکیل بھوون ریبھو کو ورلڈلاء کانگریس میں ورلڈ جیورسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پروقار’میڈل آف آنر، ایوارڈسے سرفراز کیا گیا۔ بھوون ریبھویہ بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی وکیل ہیں۔ رواں سال کی لاء کانگریس میں 70 ممالک کے 1500 سے زائد قانونی ماہرین اور 300 مندوبین نے شرکت کی، جہاں دنیا کی اس سب سے قدیم جیورسٹ ایسوسی ایشن نے قانونی مداخلت اور زمینی سطح پرتحریک کے ذریعے بچوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے دو دہائیوں کی جہدمسلسل اور حصولیابیوں کے لئے بھوون ریبھو کواعزاز سے سرفراز کیا۔ یہ لاء کانگریس 4 تا 6 مئی کے دوران ڈومینیکن ری پبلک میں منعقد ہوئی۔