چنئی میں بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کی میٹنگ، انتخابی اتحاد پر تبادلہ خیال

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

چنئی، 3 مئی :پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 2026 کے لئے انتخابی اتحاد پر اہم بات چیت ہوئی۔
بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا کل دو روزہ دورے پر چنئی پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر نینار ناگیندرن، سابق ریاستی صدر تملسائی سندرراجن بھی تھے۔
بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کی میٹنگ آج صبح کٹانکولتھور کے ایک نجی ہوٹل میں نڈا کی صدارت میں ہوئی۔ نینار ناگیندرن، تمل ناڈو کے بی جے پی انچارج سدھاکر ریڈی، بی جے پی کے سینئر لیڈر پون رادھا کرشنن، تملسائی سندرراجن، ونتھی سری نواسن، ایچ راجہ، راملنگم، ایس آر شیکھر، بی جے پی کے ریاستی تنظیم سکریٹری کیشو ونیگم اور دیگر اہم عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔