تاثیر 17 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی17 مئی(ایم ملک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی انتہائی مصروف ترین شیڈول کے باواجود اپنے اہل خانہ کو وقت دیتے ہیں،وہ فلمی دنیا میں ایک ہیرو کے ساتھ ساتھ وہ اصل زندگی میں بھی ایک ہیرو کی طرح ہیں،وہ اپنی والدہ کو لیکر بھی کافی حساس رہتے ہیں۔ہر سال کی طرح وہ اس سال بھی اپنی والدہ کی سالگرہ کو بہت خاص بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔اور ان کی سالگرہ کو کافی دھوم سے منائیں گے۔عامر خان ایک ایسے اداکار ہیں جو اپنی والدہ زینت حسین سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ،یہی نہیں سپر سٹار انکے ساتھ ایک خاص بانڈنگ بھی شیئر کرتے ہیں، اداکار اپنی ماں کے بہت قریب ہیں وو اکثر اپنی فلموں اور اسکرپٹ کے لئے ان سے منظوری بھی لیتے ہیں، یہ کہا جاسکتا ہے کہ عامر خان کی والدہ انکی ذاتی یا پیشورانہ زندگی میں اہم کردارادا کرتی ہیں، والدہ کے ساتھ ساتھ وہ اپنے بچوں کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ستارے زمین پر میں عامر خان اور جینیلیا دیش مکھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی موسیقی شنکر احسان لوئے نے ترتیب دی ہے جبکہ گانے کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔ دیویا ندھی شرما نے اس کا اسکرین پلے لکھا ہے۔ اس فلم کو عامر خان اور اپرنا پروہت کے ساتھ روی بھگچندکا نے پروڈیوس کیا ہے۔ آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔