تاثیر 3 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی (مظفر عالم )
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور امارت شرعیہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ضلع سیتامڑھی میں ایک پُرامن اور منظم انداز میں خاموش احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ علاقے کے ہزاروں عوام نے شرکت کی اور وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنی پرزور ناراضگی کا اظہار کیا۔جلوس مکمل خاموشی اور نظم و ضبط کے ساتھ طے شدہ راستے سے گزرتا ہوا ضلع کلکٹریٹ پہنچا، جہاں چند افراد پر مشتمل نمائندہ وفد نے ضلع کلکٹر کو صدر جمہوریہ ہند کے نام میمورنڈم سونپا، جس میں وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ احتجاج اس بات کا واضح پیغام ہے کہ مسلمانان ہند اپنے مذہبی و آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم اور بیدار ہیں! اس احتجاج میں مہاگٹھ بندھن کے سبھی لیڈران موجود تھے