تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ڈی آر ایم مغل سرائے شری ادے مینا نے گیا-مغلسرائے ریلوے سیکشن کے سہسرام اسٹیشن پر آرا-سہسرام ریلوے سیکشن کا معائنہ کیا جسکے دوران انہوں نے پلیٹ فارم پر صفائی کے نظام اور پانی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور کئی مسافروں سے ان کے مسائل کے حل کیلئے بات بھی کی ۔ اس متعلق جانکاری دیتے ہوئے ڈی آر ایم اُدے مینا نے کہا کہ مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سہسرام اسٹیشن بہت اہم مقام ہے ۔ مسافروں کی سہولت کیلئے مینٹیننس اور ٹکٹ چیکنگ مہم چلائی جائیگی ۔ انہوں نے سہسرام آرا سیکشن میں حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں کئی ہدایات بھی دئے اور کہا کہ ریلوے انتظامیہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پوری طرح پابند عہد ہے، ریلوے انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے میں پوری طرح سنجیدہ ہے کہ مسافروں کو سفر کے دوران کسی قسم کی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے مسافروں کی حفاظت کو مدنظر بھی کئی ہدایات دئے، ڈی آر ایم نے کہا کہ صفائی اور پانی کے انتظامات اچھے پائے گئے اس کے باوجود انہیں بہتر بنانے کیلئے کئی ہدایات دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کاؤنٹر اور دیگر مقامات کا بھی معائنہ کیا گیا ہے، وہاں موجود افسران کو بھی ہدایات دی گئی ہیں ۔ معائنہ کے دوران ڈی اے سی ایم کے سینئر کمانڈنٹ، اسٹیشن منیجر کوشل کشور پانڈے، آر پی ایف انسپکٹر سنجیو کمار، جی آر پی انچارج اور کئی دیگر ریلوے ملازمین افسران موجود تھے ۔