ڈہری سب ڈویژن نے بدل دی زندگی،ایک دہائی میں مزید ترقی یافتہ نظر آئیگا یہ سب ڈویژن : سوریہ پرتاپ سنگھ

تاثیر 25 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

               سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے ڈہری ایس ڈی ایم سوریہ پرتاپ سنگھ نے ہفتہ کی شام سب ڈویژن آڈیٹوریم میں اپنی الوداعی تقریب میں کہا کہ یہ سب ڈویژن اور شہر ایک دہائی میں ترقی یافتہ نظر آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈہری کا ایک الگ طرز کا دور تھا جسکی زندگی بدل گئی ہے، نہ صرف پیشہ ورانہ زندگی میں بلکہ مجھے ذاتی زندگی میں بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میں نے اپنے دور میں عام لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے، میرے پاس جو بھی لوگ کسی بھی شہر یا گاؤں سے کسی بھی امید کے ساتھ آئے، ان کے مسائل حل ہوئے اور ان کی ہر ممکن مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ سون ساحلی علاقے اور کیمور پہاڑیوں کے لوگوں کی طبیعت الگ ہے، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں، ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں، عام لوگوں کی طرف سے جو بھی مثبت تجاویز آئیں انہیں آگے لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ڈیڑھ سالہ دور میں کئی تجاویز بھیجی گئی ہیں، آنے والی دہائی میں سیاحت اور صنعت قائم ہو جائیگی اور ڈہری سب ڈویژن ایک ترقی یافتہ سب ڈویژن بن جائیگا، ڈہری سب ڈویژنل آڈیٹوریم میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر سب ڈویژنل آفیسر سوریہ پرتاپ سنگھ کی الوداعی تقریب کی صدارت سماجی کارکن کنور سنگھ نے کی اور نظامت ارون شرما نے کی، وہاں موجود لوگوں نے انکے کام کو کافی سراہا ۔ موقع پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ سنتوش کمار سنگھ، پولس انسپکٹر کم ڈہری پولس اسٹیشن کے سربراہ شیویندر کمار، وارڈ کونسلر راجیش گپتا، بلاک ایجوکیشن آفیسر سنجئے کمار سنگھ، سینئر ایڈوکیٹ کم سابق مکھیا نند کیشو سنگھ، دھننجئے شرما، سنجئے گپتا، بال واٹیکا اسکول کے ڈائرکٹر انیل کمار شرما، دارا یادو، آر جے ڈی سٹی صدر دھننجئے یادو، جے ڈی یو کے لیڈر دیپک کمار، ایسو سی ایشن کے ضلع سکریٹری دیپک کمار شرما، رویش کمار سنگھ، شوبھا چندرونشی، کرنی سینا کے پپو سنگھ، بکرم کمار، روی ورما، جیناتھ ورما، جتیندر یادو، امن کمار، رنجن یادو، سینئر صحافی روی کمار، مدن کمار، شمشیر خان، منوج اپادھیائے اور کئی دیگر موجود تھے ۔