تاثیر 25 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے اتر بیل بھرواڑہ ایس ایچ سڑک پر منکولی پنجاب نیشنل بینک کے قریب اتوار کی صبح پک اپ وین کی ٹکر سے سائیکل سوار مزدور کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت لال دھاری مہتو 60 سالہ کے طور پر ہوئی ہے جو مظفر پور ضلع کے کٹرہ تھانہ کے تحت دھنوارا گاؤں کے وارڈ نمبر 4 کے باشندہ تھے وہ مزدوری کے لیے سائیکل سے بھرواڑہ جا رہے تھے کے پیچھے سے آرہی بے قابو پک اپ وین نے ٹکر مار دی اور وہ شدید زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے انکی موت ہو گئی۔ صبح 8.30 بجے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مشتعل لوگوں نے اتر بیل بھرواڑہ ایس ایچ سڑک کو بانس بلا اور ٹائر جلا کر جام کر دیا اتر بیل بھرواڑہ سڑک پر ٹریفک تقریباً ایک گھنٹے تک درہم برہم رہا دونوں طرف گاڑیوں کی قطار لگی رہی موقع پر سنگھواڑہ تھانہ صدر رنجیت کمار چودہری، پی ایس آئی داروغہ ستیش یادو، وکرانت کمار نے پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر مثبت بات چیت کی اور عوامی نمائندوں کی مدد سے ٹریفک بحال کرایا متوفی کے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ہے ٹکر کے بعد ڈرائیور پک اپ وین کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا متوفی کے بیٹے مہیش مہتو اور دھرمیندر مہتو نے بتایا کہ ان کے والد تینوں بہن بھائیوں کا سہارا تھے۔ وہ یومیہ اجرت والے مزدور کے طور پر کام کرنے کے لیے کٹھلیہ گاؤں ہو کر سائیکل سے بھرواڑہ بازار جاتے تھے
اِدھر منکولی چوک پر ہو رہے اکثر سڑک حادثے سے ناراض لوگوں نے سڑک جام کر سڑک کنارے سے تجاوزات ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ سڑک پر مچھلی منڈی لگنے سے تنگ سڑک پر مسافروں اور گاڑیوں کو درپیش مشکلات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اتر بیل سے بھرواڑہ بازار تک جام کے مسائل کے حل کیلئے بلاک انتظامیہ کا توجہ نہیں دینا افسوسناک ہے