پہلگام حملے کا جواب ملنے کے بعد بھی پاکستانی کا بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری

تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں، 8 مئی: پہلگام میں دہشت گرد حملے کا منہ توڑ جواب ملنے کے باوجود پاکستان اپنی اشتعال انگیزیوں سے باز نہیں آ رہا۔ ایک طرف عالمی برادری کے سامنے امن کی دہائیاں دے رہا ہے، تو دوسری جانب لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی علی الصبح پاکستانی فوج نے کپواڑہ، بارہمولہ، اوڑی اور اکھنور کے سرحدی علاقوں میں بلا کسی اشتعال کے فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی جب ایک روز قبل بھارتی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔ فوجی ذرائع کے مطابق، 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پاکستانی پوسٹوں کی جانب سے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے شدید گولہ باری کی گئی، جس کا بھارتی فوج نے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔