تاثیر 25 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 25 مئی: ضلع شاہدرہ کے علاقے رام نگر میں اتوار کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک گودام میں آگ لگنے سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ چار شدید جھلس گئے۔ اس واقعہ کی اطلاع صبح 6:40 بجے پی سی آر کال کے ذریعے دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔شاہدرہ ضلع کے ڈی سی پی پرشانت گوتم کے مطابق یہ واقعہ 2829، موتیرام روڈ، رام نگر، شاہدرہ میں واقع ٹین شیڈ کے گودام میں پیش آیا۔ جو گنے کے رس کی مشینیں رکھنے، ای رکشہ کی چارجنگ اور پارکنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔