یاسر امام نے بنی یادو کی والدہ کے شرادھ میں کی شرکت

تاثیر 25 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف 25 مئی(محمد دانش )بہار شریف اسمبلی حلقہ کے سہوکھر محلہ میں سماجی کارکن بنی یادو کی والدہ آنجہانی مانتی دیوی کے لیے ایک شرادھ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آر جے ڈی لیڈر ڈاکٹر عائشہ فاطمہ کے شوہر اور سماجی رہنما یاسر امام سوگوار خاندان کے پاس پہنچے اور گہری تعزیت کا اظہار کیا۔یاسر امام نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں ماں کا مقام سب سے بڑا ہوتا ہے، والدین کو اپنے بچوں کی پرورش کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے میں ایک ماں کا جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔اس پروگرام میں سماج کے کئی نامور لوگ بھی موجود تھے، جن میں سماجی کارکن ٹوٹپ ملک، رہوئی کے سابق مکھیا سنتو یادو، وکرم یادو، وشال یادو، پنٹو یادو، راجیو کمار اور وپن کمار موجود تھے۔ سبھی نے آنجہانی مانتی دیوی کو ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی روح کی سکون کے لیے دعا کی۔