سیکرٹری خارجہ کا دورہ امریکہ 

تاثیر 31مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 31 مئی:سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن ڈی سی کے دوران امریکی انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں سے بات چیت کی۔ اس دوران دفاع، تجارت، مالیاتی امور، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ ٹیکنالوجی، تجارت اور ہنرمندی 21ویں صدی کی شراکت داری کے ستون ہیں۔سیکرٹری خارجہ نے کامرس محکمہ کے انڈر سیکرٹری جیفری کیسلر سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشرفت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون اور انٹرنیشنل ٹریفک ان آرمز ریگولیشنز جیسے برآمدی کنٹرول کے قوانین کو آسان بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اسٹریٹجک ٹریڈ ڈائیلاگ کا اگلا اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا۔