تاثیر 2 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،02مئی:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ یروشلم کی پہاڑیوں میں جنگلات میں آگ لگانے کے شبے میں 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسرائیلی خبر رساں ادارے “وائی نیٹ” کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم نے فی الحال 18 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر آگ لگانے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ان میں میں سے ایک کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے زور دیا ہے کہ ان کا ملک آگ پر قابو پانے اور نقصانات کی ازارے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی یروشلم میں جنگلات کی آگ نے 19 ہزار دونم یا لگ بھگ 4700 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بیت المقدس شہر میں آگ لگنے کے باعث 9 سے زائد بستیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گھروں سے نکال دیا گیا ہے۔