تاثیر 20 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رائے پور، 20 مئی: انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) اور اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی ٹیم چھتیس گڑھ میں شراب گھوٹالہ کے الزام میں جیل میں بند سابق ایکسائز منسٹر کاواسی لکھما کے قریبی ساتھیوں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ منگل کی صبح سے درگ، بھیلائی، مہاسمنڈ اور دھمتری میں 25 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ درگ میں 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔بھیلائی سے موصولہ اطلاع کے مطابق امرپالی میں وزنی برج کے تاجر اشوک اگروال کے گھر کے علاوہ ان کے چھوٹے بھائی ونے اگروال اور دوسرے بھائی کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ پوش نہرو نگر کالونی کے رہنے والے ونے اگروال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سابق ایکسائز منسٹر کاواسی لکھما کے بہت قریب ہیں۔