تاثیر 24 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جیسلمیر، 24 مئی: ضلع کے پوکھرن علاقے میں جمعہ کی رات سڑک حادثے میں محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔ یہ تمام لوگ ہرن کے شکار کی اطلاع ملنے پر اسے بچانے کے لیے نکلے تھے۔ حادثہ رات کے وقت لاٹھی تھانے کے علاقے میں پیش آیا، جب ان کی کیمپر گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر چکنا چور ہو گیا اور تمام افراد اس میں پھنس گئے۔ چاروں لاشوں کو نکالنے کے لیے کرین کا استعمال کرنا پڑا۔ حادثے میں رادھے شیام وشنوئی، شیام پرساد وشنوئی، کنور سنگھ بھاٹی اور محکمہ جنگلات کے ملازم سریندر چودھری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔