تاثیر 16 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 16/ مئی (تاثیر بیورو) گوڈریج پروفیشنل نے کولکتہ میں ایک روزہ ایونٹ کے دوران 200 سے زائد ہیئر اسٹائلسٹ کو جدید رنگائی تکنیکوں پر تربیت دی۔ اس موقع پر ادارے نے اپنا نیا سررئیل کلیکشن اور جدید اسٹریٹننگ سلوشن سٹریٹ اسمو وتھ متعارف کرایا، جو اب کولکتہ اور مغربی بنگال کے اہم سیلون میں دستیاب ہے۔
ایونٹ کا اختتام ایک شاندار ہیئر شو پر ہوا جس میں معروف اداکارہ رکمنی مترا نے سررئیل کلیکشن کے دلفریب رنگوں میں ریمپ واک کیا۔ گوڈریج پروفیشنل کے بزنس ہیڈ ابھینو گاندھی کے مطابق یہ اقدام ہیئر اسٹائلسٹس کو بااختیار بنانے اور سیلون انڈسٹری میں جدت لانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
سررئیل کلیکشن قدرتی عجائبات سے متاثر چار نئے رنگوں پر مشتمل ہے، جب کہ سٹریٹ اسمو وتھ رینج بالوں کو نرم، چمکدار اور ہائیڈ ریٹڈ بنانے کے لیے جدید فائبر ریبونڈنگ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔