مہرشی انجنش مہاراج جی کی موت پر سینئر سٹیزن ایسوسی ایشن نے پیش کیا عقیدت کا خراج

تاثیر 16 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

                سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) نیشنل سینئر سٹیزن اسوسی ایشن نے اپنے چیف سرپرست اور روہتاس ضلع کے مشہور سنت جگت گرو کولچاری مہرشی انجنیش آنند سرسوتی مہاراج کی اچانک ہوئی موت پر شہر کے کشواہا سبھا بھون میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کر اپنے سرپرست کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ تنظیم کے رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی جنرل سکریٹری رامائن پانڈے ایلون نے کہا کہ مہرشی انجنیش جی مہاراج 2009 سے اس تنظیم سے منسلک تھے اور 2015 سے چیف سرپرست کے طور پر ہماری رہنمائی کر رہے تھے ۔ وہ اسکے سرپرست، ستون اور اسکے بھیشم پیتامہ تھے جنہوں نے اس تنظیم کی پرورش کی اور اپنی رہنمائی میں ملک بھر کے بزرگ شہریوں کی خدمت کی ۔ انکی بے وقت موت کی وجہ سے ہم خود کو یتیم اور سرپرستی سے محروم محسوس کر رہے ہیں، انکا ہمارے درمیان سے اچانک جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جسکی تلافی کبھی ممکن نہیں ہو سکتی، اپنے سینئر ساتھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شری ایلون نے کہا کہ مہرشی انجنیش جی کے کام ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتے رہینگے اور وہ ہمیشہ امر رہینگے ۔ عہدیداروں اور ممبران نے بھی مرحوم اور اپنے گائیڈ کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کیاو۔ اس موقع پر ستیہ نارائن سوامی، سوگریو پرساد سنگھ، سچیتانند سنگھ، یوگیندر سنگھ، ڈاکٹر دنیش شرما، جگروپن سنگھ، سوریہ ناتھ سنگھ، ومل پانڈے، شیوکمار سنگھ، وریندر سنگھ، شیو منی سنگھ، شیوکمار موریہ، رام اوتار موریہ، رام فیو سنگھ، دھرمیندر کمار، سوکندر سنگھ، منکرو سنگھ، وریندر سنگھ اور دیگر موجود تھے ۔