پاسکو ایکٹ کے ملزم کو ہماچل پولیس نے کیا گرفتار

تاثیر 21 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

   سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے سمری وارڈ نمبر 12 باشندہ چندن کمار کو ہماچل پردیش کی پولیس نے سمری تھانہ کی پولیس کے مدد سے گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کے پاونٹا صاحب تھانہ میں اُسکے خلاف پاسکو و بی این ایس کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 101/25 درج ہے، جس میں وہ مفرور چل رہا تھا۔ ہیڈ کانسٹیبل سندیپ سنگھ کی قیادت میں پہنچی پولیس ٹیم نے سمری میں چھاپے ماری کر نوجوان کو گرفتار کر لیا انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی طبی جانچ کے بعد اسے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دربھنگہ کی عدالت میں پیش کر  ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے جانے کی کارروائی کی جارہی ہے