تاثیر 21 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ: (فضا امام)- تمام جن سوراجی کی طرف سے، میں دو بار کے رکن پارلیمنٹ جناب ادے سنگھ جی اور جے ڈی یو کے سابق قومی صدر و سابق مرکزی وزیر رام چندر پرساد سنگھ سر کو جن سوراج پارٹی میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ باتیں جن سوراج پارٹی کے بانی رکن اور دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ (83) سے جن سوراج پارٹی کے ممکنہ امیدوار ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے ایک پریس ریلیز میں کہیں۔ شاہد اطہر نے کہا کہ وہ پارٹی کے بانی محترم پرشانت کشور جی کی سوچ اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہیں کے قومی سطح کے دونوں لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرکے انہوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ جن سوراج بہار میں ان تمام لوگوں کو عزت دے گی جنہیں دوسری پارٹی میں عزت نہیں ملتی ہے۔ ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ اگر پارٹی مجھے دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ سے امیدوار بناتی ہے تو یقیناً جن سوراج پارٹی اس سیٹ کے ساتھ ساتھ متھیلا علاقہ میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا کام کریگی کیونکہ بہار تبدیلی چاہتا ہے اور دربھنگہ شہر تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شاہد اطہر نے کہا کہ جن سوراج کا بنیادی پیغام ہے کہ بہار میں بین الاقوامی سطح کی تعلیم ہو، بہار میں ملازمتوں کے لیے 10000 روپے سے 15000 روپے تک کا روزگار ہو و ہر ایک کو بڑھاپے کی پنشن کے طور پر 2000، جن سوراج پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد لاگو کرے گی۔ اس سے بہار کی حالت زار، بدعنوانی، رشوت خوری، ذات پرستی اور جرائم کا خاتمہ ہو جائے گا۔ دربھنگہ شہر کی ہمہ جہت ترقی کے لیے بہار حکومت کی جانب سے دربھنگہ شہر کو خصوصی پیکج لا کر بنگلور، گڑگاؤں اور فرید آباد جیسے اضلاع کے برابر ترقی دینے کا کام کیا جائے گا۔ شاہد اطہر نے کہا کہ ہمارے تعلقات کے بہت سارے لوگ ہندوستان اور بیرون ملک میں رہکر بڑے پیمانے پے کاروبار کر رہے ہیں ایسے لوگوں کو منصوبے بنا کر دربھنگہ شہر میں کاروبار کرنے کے لئے دعوت دی جائے گی – انہیں ہمارے دربھنگہ شہر میں روزگار، کاروبار، تعلیمی ادارے اور بڑے بڑے اسپتالوں کو شروع کروایا جائے گا۔ جس کی وجہ سے ہمیں پوری امید ہے کہ دربھنگہ شہر کا شمار ہندوستان کے ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا۔