تاثیر 15 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ریاض،15مئی:سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پر امریکی پابندیوں کا خاتمہ ناگزیر تھا تاکہ دمشق میں سیاسی و معاشی استحکام ممکن بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض اور واشنگٹن پابندیوں کے خاتمے کے عملی پہلوؤں پر باہم مربوط ہیں۔
وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا: ‘‘ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھائی جائیں۔ یہ اقدام ریاض سے کیا گیا اور ہم اس فیصلے کو ایک مثبت اور جرات مندانہ قدم سمجھتے ہیں’’۔
انہوں نے مزید کہا کہ “سعودی عرب شام کی معیشت کو سہارا دینے میں سب سے آگے ہوگا اور یہ وعدہ اس اہم ملاقات میں سامنے آیا جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امریکی صدر ٹرمپ، شامی صدر احمد الشرع اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن شریک ہوئے۔