تاثیر 15 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ (پریس ریلیز راشٹریہ جنتا دل اور تیجسوی یادو کی ہدایت پر ہوری ریاست میں جارجےسماجک نیاۓ پریچرچا پروگرام کے سمستی پور ٹیم کے میڈیا انچارج یوتھ لیڈر احمد رضا نے اجیار پور اسمبلی حلقہ میں پارٹی کارکنوں اور عام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف تیجسوی یادو ہی بہار کی تصویر بدل سکتے ہیں، اس لئے کہ تیجسوی وہی کرتے ہیں جو وہ کہتے ہیں وہ جوان ہیں لیکن ان کی باتیں پختہ ہیں وعدہ خلافی انکی سیاست میں نہیں ہے، نائب وزیر اعلی کے طور پر اپنے 17 ماہ کے دور میں تیجسوی یادو نے وہ کام کر دکھایا جو نتیش کمار 17 سالوں میں نہیں کر سکے، بہار میں 5 لاکھ سے زیادہ نوکریاں پیدا ہوئیں اور دی گئی جس میں تیجسوی یادو کا اہم کردار رہا ہے، احمد رضا نے کہا کہ ہمارے لیڈر کے پاس عقل، وژن، روڈ میپ، سب کچھ ہے تیجسوی یادو نے 17 مہینوں میں جو کام کیا ہے وہ مستقبل میں کیا کریں گے سب ہمارے سامنے ہے ہماری پارٹی اور ہمارے لیڈر جھوٹ نہیں بولتے، ہمارے قائد نے تین ایشو صحت، تعلیم اور روزگار پر الیکشن لڑا اور انہیں زمین پر نافذ کیا تیجسوی یادو جب آئندہ اسمبلی انتخابات جیت کر وزیر اعلیٰ بنیں گے تو وہ غیر متوقع کام کریں گے، چاہے وہ مائی بہن مان یوجنا کے تحت خواتین کے کھاتوں میں 2500 روپے جمع کرانا، گیس سلنڈر کی قیمت 500 روپے تک کم کرنا، 200 یونٹ مفت بجلی، بڑھاپے اور بیوہ کی اسکیم کو 400 سے بڑھا 1500 کرنا، بہاری نوجوانوں کے لیے 100% ڈومیسائل پالیسی نافذ کرکے عوام کی فلاح و بہبود کے تمام مفید کام کیے جائیں گے۔ احمد رضا نے اپنی پارٹی کے کارکنوں اور عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کے درمیان سماجی انصاف اور لالو یادو – تیجسوی یادو کے نظریات کو ہر خاص و عام تک پہونچانے کی کوشش کریں،