تاثیر 4 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 4 مئی:خطے کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران نے جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر سیکورٹی انتظامات کا ہمہ جہت جائزہ لیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (جموں زون) بھیم سین توتی اور ڈی آئی جی جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج شیو کمار شرما نے شاہراہ کے مختلف مقامات اور حساس تنصیبات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی کٹھوعہ شوبھت سکسینہ، ایس ایس پی جموں جوگیندر سنگھ اور ایس ایس پی سانبہ وریندر سنگھ منہاس بھی ہمراہ تھے۔ معائنے کے دوران گنگیال، سانبہ، کٹھوعہ، لکھن پور، بسنت پور، مہان پور، رام پور، مجالتہ، منوال، جندرا اور دومیل جیسے کلیدی مقامات کا دورہ کیا گیا۔