رامبن میں فوجی گاڑی حادثے کا شکار، تین جوان شہید

تاثیر 4 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 4 مئی:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں اتوار کے روز ایک افسوسناک حادثے میں بھارتی فوج کے تین جوان اس وقت شہید ہو گئے جب ان کی گاڑی قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ کے مقام پر بے قابو ہو کر تقریباً تین سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
فوجی قافلہ جموں سے سرینگر کی جانب روانہ تھا کہ صبح تقریباً 11 بجے یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق گاڑی کے سڑک سے پھسلنے کے بعد فوج، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضاکاروں نے فوری طور پر مشترکہ بچاؤ مہم شروع کی، تاہم بدقسمتی سے گاڑی میں سوار تینوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑچکے تھے۔شہداء کی شناخت سپاہی امت کمار، سْجیت کمار اور مان بہادر کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور ملبے کا ڈھیر بن کر رہ گئی۔