مدھیہ پردیش کے 22 اضلاع میں آج آندھی اور بارش کا الرٹ

تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال،8 مئی:مدھیہ پردیش میں پچھلے کچھ دنوں سے ہو رہی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ پوری ریاست میں اولے، بارش اور آندھی کا دور جاری ہے۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت گر گیا ہے۔ اگلے چند روز تک درجہ حرارت میں اسی طرح کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کو بھی بیشتر اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مغربی حصے یعنی اندور ڈویڑن کے 6 اضلاع میں بھی اولے پڑ سکتے ہیں۔ ان میں کھنڈوا، کھرگون، بڑوانی، دھار، علی راج پور اور جھابوا شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مدھیہ پردیش کے اوپر دو سائیکلون سرکولیشن، ایک ویسٹرن ڈسٹربنس اور ایک ٹرف لائن سرگرم ہے۔ جس کی وجہ سے موسم میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ جمعرات کو بھی کئی اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ایسا ہی موسم 11 مئی تک جاری رہے گا۔ آج بھوپال، اندور، جبل پور سمیت 22 اضلاع میں بارش اور تیز آندھی کا الرٹ ہے۔ ان میں شیوپور، مرینا، بھنڈ، نیمچ، مندسور، رتلام، آگر-مالوا، اجین، دیواس، شاجاپور، پانڈھرنا، چھندواڑہ، نرسنگھ پور، سیونی، بالاگھاٹ، منڈلا، ڈنڈوری، انوپ پور، شہڈول، سنگرولی شامل ہیں۔