تاثیر 27 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد,27 مئی:شہرحیدرآباد کے صنعت نگر کے قریب فتح نگر فلائی اوور برج کی ایک پرانی سیڑھی کا کچھ حصہ اچانک منہدم ہو گیا، جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب30 سال سے زائدپرانی اور پہلے سے ہی خستہ حال سیڑھی اچانک گرگئی، جبکہ اس پرراہگیر موجود تھے۔حادثہ میں زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کیاگیاجہاں ان کاعلاج جاری ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ سیڑھی میں بارش کا پانی جذب ہو جانے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔