تاثیر 14 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 14 مئی: بھارت نے اروناچل پردیش میں جگہوں کے نام تبدیل کرنے کی چین کی کوششوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ چین کی اس کوشش کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اروناچل پردیش ہندوستان کا ایک اٹوٹ اور اٹل حصہ ہے۔
عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی ) نے حال ہی میں اروناچل پردیش میں 89 مقامات کے نام تبدیل کرنے کی اپنی پانچویں فہرست جاری کی ہے۔ یہ کوشش 2017 سے جاری ہے۔بھارت نے ہمیشہ ایسی کوششوں کی مخالفت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ کوششیں حقیقت کو نہیں بدل سکتیں۔