تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،8مئی:بھارتی فوج کے آپریشن سندور کے بعد پوری قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔ ہر کوئی چاہے عام ہو یا خاص، پاکستان کے خلاف کیے گئے اس اقدام کی تعریف کر رہا ہے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھی فوج کی بہادری کو سلام پیش کیا ہے۔ گری راج سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ فوج نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ فوج نے ماؤں بہنوں کی سندور کی لاج رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کا جس طرح سے جواب دیا گیا اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ بھارتی فوج ہر حال میں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مستقبل میں بھی اگر ضرورت پیش آئی تو دشمنوں کو اسی زبان میں جواب ملے گا جسے وہ اچھی طرح سمجھتے ہیں۔