تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ،8مئی: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو لکھنؤ کے ہوٹل کلارکس اودھ میں انڈیا بلین اینڈ جیولرس ایسوسی ایشن (آئی بی آئی جے اے ایس) کے کنکلیو سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے خاص طور پر گزشتہ آٹھ سالوں میں ریاست کی معیشت اور امن و امان کو مضبوط بنانے میں کی گئی قابل ذکر پیش رفت پر بات کی۔ انہوں نے ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ اتر پردیش میں جیمز اینڈ جیولرس پارک کے قیام کے لیے ایک تفصیلی روڈ میپ تیار کرے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ریاست میں سیکورٹی کا بہترین ماحول ہے۔ یہ جرائم اور مافیا سے پاک ریاست بن چکی ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ یوپی پولیس شرپسندوں کی جرأت مندانہ کوششوں کو منٹوں میں کچل دیتی ہے۔ یوگی نے جیم اینڈ جیولری تاجروں کو یقین دلایا کہ حکومت ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب نہ صرف کاروباری امکانات کو فروغ دے گی بلکہ حکومت کی ‘آٹھ سال بیمسال’ مہم کو تیز کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔