سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے تحت کام کرنے والے نارائن نرسنگ کالج کے شعبہ امراض نسواں نے آج مورخہ 5 مئی 2025 کو بین الاقوامی مڈوائف ڈے منایا جس کا موضوع تھا ’’دائیاں ہر بحران میں اہم ہیں‘‘۔ یہ پروگرام ڈاکٹر کے لتا ڈین کم پرنسپل نارائن نرسنگ کالج اور ڈاکٹر شویتا شرما وائس پرنسپل نارائن نرسنگ کالج کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کی مہمان خصوصی ڈاکٹر مہرہ ارم سینئر کنسلٹنٹ اوبسٹیٹریشین اینڈ گائناکالوجسٹ صدر اسپتال سہسرام بہار اور بندو کماری میٹرن صدر اسپتال سہسرام بہار تھیں ۔ اس پروگرام کا انعقاد شعبہ امراض نسواں اور امراض نسواں نرسنگ کی ٹیم نے کیا جسمیں محترمہ روچی ترپاٹھی اسسٹنٹ پروفیسر، محترمہ جیوتی کماری نرسنگ ٹیوٹر، محترمہ انجو سنگھ، محترمہ عارفی یامین، محترمہ شبھانگی راج، محترمہ پرینکا رانی اور محترمہ انو کماری، طالبات نرسنگ 6th سمسٹر اور جی این ایم دوسرے سال کے طلباء شامل تھیں ۔ پروگرام کا اختتام ایوارڈ جیتنے والوں کو انعامات کی پیشکش کے ساتھ ہوا جہاں دائیوں کی اہمیت اور ہر زندگی میں انکی اہم موجودگی پر مہمان خصوصی نے زور دیا ۔

