تاثیر 5 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 05/ مئی (تاثیر بیورو) نیوز کولکاتا کی جانب سے ایک سہ ماہی ادبی نشست کا انعقاد بروز اتوار کی شام الٹا ڈانگا کے قریب بیدھان شیشو اُدّیان میں کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح اُدّیان کے سیکریٹری گوتم تعلقدار نے کیا۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر کمود ساہتیہ میلہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور کلکتہ ہائی کورٹ کے نان ایڈووکیٹ میڈییٹیٹر ، ملا جسیم الدین موجود تھے۔ معروف سماجی کارکن امَر چند کنڈو سمیت کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ نیوز کولکاتا ادبی تنظیم کے سیکریٹری قاضی حفیظ الاسلام کے مطابق، ریاست کے مختلف علاقوں سے سو سے زائد شعراء، ادباء، مقررین اور گلوکاروں نے شرکت کی۔